اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہولی سے قبل کسانوں پر قدرت کا قہر

یاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں ہولی سے قبل کسانوں پر قدرت کا قہر برپا ہوا ہے۔

farmers are in trouble due to heavy rain in barabanki
ہولی سے قبل کسانوں پر قدرت کا قہر

By

Published : Mar 7, 2020, 4:50 PM IST

یہاں گزشتہ 36 گھنٹوں کے درمیان 36 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

اتنی زیادہ بارش سے کسانوں کو بڑے نقصان کا اندیشہ ہے۔

ہولی سے قبل کسانوں پر قدرت کا قہر

بارش کی وجہ گیہوں، آلو، تلہن اور دَلہن کو بڑے نقصان کی امید ہے۔

ابل غور ہو کہ مارچ ماہ میں بارہ بنکی کی اوست بارش 11 ملی میٹر ہے۔

جبکہ اس ماہ کے شروعاتی 7 دنوں میں 36 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہو چکی ہے یعنی اب تک اوست بارش سے تین گنا زیادہ بارش ہو چکی ہے۔

بارش کے بعد ای ٹی وی بھارت نے پلہری گاؤں کا دورہ کیا اور وہاں کے کھیتوں کا معائنہ کیا اور کسانوں سے گفتگو کی. کسانوں کے مطابق بارش سے گیہوں، آلو اور سرسوں کی فصل کو سب سے زیادہ نقصان کے امکانات ہیں۔

ان کے مطابق آلو کے کھیتوں میں بارش کا پانی بھرنے سے تیار آلو کے سڑنے اور ہرے ہونے کا خدشہ ہے۔

وہیں کھیتوں میں کٹی اور تیار سرسوں کی بالیاں ٹوٹ گئی ہیں۔ جنہیں حاصل نہیں کیا گیا ہے۔

گیہوں کے جو پیڑ گر گئے ہیں، ان سے اب گیہوں پیدا ہونا مشکل ہے۔

ہولی سے قبل بے موسم بارش نے کسانوں کے لئے رنگوں کے تیوہار کو بدرنگ کر دیا ہے۔

وہیں محکمہ زراعت نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کھیتوں سے پانی نکالنے کی کوشش کریں اور کٹی سرسوں کے بوجھ کو پھیلا دیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details