نوئیڈا:ریاست اتر پردیش کے ضلع نوئیڈا کے دادری قصبے میں این ٹی پی سی سے متاثرہ کسان مختلف مطالبات کو لے کر کئی مہینے سے تحریک چلا رہے ہیں اج کوئلے سے لدی مال گاڑی کو روکنے کے لیے جا رہے تھے لیکن پولیس نے بسہڑا گیٹ اور فاٹک کو بیریکیڈنگ لگا کر سیل کر دیا تھا۔اس سے کسان مشتعل ہو گئے ۔ دونوں ایک دوسرے کے سامنے آ گئے ۔کسانوں نے پولیس کی بیریکڈنگ توڑنے اور اس کے اوپر سے کود کر نکلنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے لاٹھیاں برسا کر کسانوں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا پولیس کی سختی کے اگے کسانوں کی ایک نہیں چلی۔
اس طرح پولیس نے این ٹی پی سی دادری سے متاثرہ کسانوں کو پہلے ہی روک دیا تھا، جو کوئلہ لے جانے والی مال ٹرین کو روکنے جا رہے تھے۔ پولیس نے ان لوگوں کا پیچھا کیا جو رکاوٹیں توڑ کر لاٹھیوں کے ساتھ اندر داخل ہوئے۔بتا دیں کہ کسان تنظیموں کے عہدیدار ایک ہفتے سے اس تیاری میں مصروف تھے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ مساوی معاوضہ کی مانگ کو لے کر وہ کافی عرصے سے ہڑتال پر ہیں۔ لیکن NTPC انتظامیہ ان کے مطالبات کو لے کر سنجیدہ نہیں ہے۔