گریٹر نوئیڈا:ریاست اترپردیش میں اسی سلسلے میں آج آل انڈیا کسان سبھا کی قیادت میں ہزاروں کسانوں نے ایک بار پھر گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کا گھیراؤ کیا اور زبردست مظاہرہ کیا۔ کسان سبھا کے ضلعی ترجمان ڈاکٹر روپیش ورما نے کسانوں کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے سلگتے ہوئے مسائل ہیں جن میں پرانے آبادی کے تنازعات کا باعزت حل، 10% پلاٹ، 64% اضافی معاوضہ، علاقے کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا، وغیرہ،ان تمام لے حل کی یقین دہانی کرائی جاتی ہے لیکن اس پر عمل نہیں ہو رہا ہے۔رضامندی کے بعد بھی ہمارے علاقے کے کسانوں کی پرانی بستیوں کو توڑنے تک پہنچ جاتا ہے۔
انہوں نے جہاکہ اتھارٹی کا یہ ظالمانہ رویہ ہمیں منظور نہیں اس لیے ہم بار بار احتجاج اور دھرنا کرنے پر مجبور ہیں اور اگر ہمارے مسائل حل نہ ہوئے تو ہم غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع کر دیں گے۔ کسان سبھا کی مرکزی کمیٹی کے لیڈر تیاگی نے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی مزدور، کسان اور عام عوام دشمن پالیسیوں پر روشنی ڈالی اور حکومت کی عوام دشمن، ملک دشمن، کارپوریٹ نواز فرقہ پرستانہ پالیسیوں کے خلاف اور عوامی بہبود کی پالیسیوں کے نفاذ کے لیے کسان سبھا، کھیت مزدور یونین، 5 اپریل 2023 کو دہلی میں ہونے والی آل انڈیا مزدور کسان سنگھرش ریلی کو کامیاب بنانے کے لئے بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کی۔ ساتھ ہی کسانوں کو یقین دلایا کہ کسان سبھا پوری طرح کسانوں کی تحریک کے ساتھ ہے۔