اردو

urdu

ETV Bharat / state

'گنے کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے' - ندی کے اوپر پل تعمیر کئے جانے کا مطالبہ

بھارتی کسان یونین کے سینئر رہنماء ہرپال سنگھ نے بتایا کی چار سال سے گنے کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا ہے، ان کا مطالبہ ہے کہ گنے کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے اور کسانوں کا گنا بقایا کا بھکتان دیا جائے۔

farmer protest
farmer protest

By

Published : Jun 29, 2021, 1:48 AM IST

ریاست اترپردیش کے مرادآباد ڈی ایم دفتر پر بھارتیہ کسان یونین کے عہدیداروں اور اراکین نے ڈی ایم کو ایک میمورنڈم دے کر مطالبہ کیا ہے تھانہ کندرکی علاقے کے فیروز پور جوتیاں گاؤں کے پاس گنگا ندی بہتی ہے، لوگ اس ندی کو پار کرکے شہر آتے اور جاتے ہیں، ندی کے اوپر پل تعمیر کئے جانے کا مطالبہ بہت پرانی ہے لیکن ابھی تک ندی کے اوپر کوئی پل تعمیر نہیں کیا گیا۔

farmer protest

بھارتی کسان یونین کے سینئر رہنماء ہرپال سنگھ نے بتایا کی چار سال سے گنے کے دام میں اضافہ نہیں ہوا ہے، ان کا مطالبہ ہے کہ گنے کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے اور کسانوں کا گنا بقایا کا بھکتان دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ متعدد بار کوشش کرنے کے بعد بھی گنا میل نے گنے کا بقایا نہیں دیا ہے، ڈیزل پیٹرول مہنگا ہو چکا ہے لیکن گنے کے دام نہیں بڑھائے گئے ہیں۔

آپ کو بتا دیں کہ ای ٹی وی بھارت اردو کے ذریعہ اس مسئلہ کو اٹھایا، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے وہاں کا معائنہ کیا اور ندی پر پل تعمیر کرنے کے لئے بجٹ کا تخمینہ بھی تیار کیا گیا تھا لیکن ضلع انتظامیہ نے ابھی تک پل کے تعمیر کا کام شروع نہیں کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details