میرٹھ کمشنری میں آج کسانوں نے مل میں گنا ڈالنے جارہے کسانوں پر ہوئے حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ملزمین کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک ملزمین کی گرفتاری نہیں ہو جاتی تب تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔
میرٹھ میں کسانوں پر ہوئے حملے کے خلاف کسانوں کا احتجاج
در اصل یہ معاملہ میرٹھ کےدورالا چینی مل کا ہے، جہاں جنجوکھر گاؤں کےکسان اپنا گنا ڈالنے جا رہے تھے، اسی وقت راستے میں ان پر لاٹھی ڈنڈوں سے حملہ کر متعدد کسانوں کو زخمی کر دیا گیا۔
کسانوں کا الزام ہے کہ دورالا چینی مل کے باؤنسروں (چوکی داروں) کی جانب سے ان پر یہ حملہ کیا گیا جس سے کئی کسانوں کو شدید چوٹ آئی ہے۔ اس کے باوجود کسانوں کی رپورٹ نہیں لکھی گئی اور نہ ہی اب تک ملزمین کی گرفتاری ہوئی۔ان سب سے ناراض بھارتی کسان یونین اور راشٹریہ لوک دل کے کسانوں نے میرٹھ کمشنری پر لاک ڈاؤن کے باوجود احتجاج کر اپنے مطالبات پیش کیے۔
ان کا کہنا تھا اگر دورالا چینی مل کے گنڈوں پر کوئی کارروائی نہیں ہوتی ہے تو وہ اپنا احتجاج مسلسل جاری رکھیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ چاہے جو ماحول ہو وہ اپنے حق کی آواز اٹھاتے رہیں گے۔
میرٹھ میں کورونا انفیکشن کے سبب چل رہے لاک ڈاؤن میں بھی کسانوں کے احتجاج سے ایک بات تو صاف ہے کہ اپنے اوپر ہوئے ظلم کے خلاف اب کسان حکومت اور سسٹم کے خلاف کسی بھی چیلنج کا سامنے کرنے کو بھی تیار ہیں۔