اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی ایم پر رشوت کا الزام - کسان یونین کے ضلع صدر حسیب احمد

ریاست اترپردیش میں بجلی کی کٹوتی میں اضافہ اور بڑھتے بلوں کی بد عنوانی میں ملوث افسران کے خلاف ضلع رامپور کے کسان 'بھارتی کسان یونین' کے بینر تلے کلیکٹریٹ آفس پر جمع ہوئے۔

ڈی ایم پر رشوت کا الزام

By

Published : Aug 23, 2019, 2:45 AM IST

Updated : Sep 27, 2019, 10:55 PM IST

کسانوں نے ریاستی حکومت اور ضلع انتظامیہ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور کسانوں پر ہو رہی زیادتیوں کو لیکر انہوں نے ڈی ایم آفس کے سامنے دھرنے پر بیٹھ کر اپنے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔

کسانوں اور غریبوں کے گھروں میں آنے والے ماہانہ بجلی کے بلوں میں اس قدر اضافہ ہوتا ہے کہ اس سےکسانوں اور غریبوں کے ہوش اڑ جاتے ہیں کیونکہ معمولی سی بجلی خرچ کرنے پر بھی پانچ ہزار سے پندرہ ہزار تک کے بل آ رہے ہیں۔

ڈی ایم پر رشوت کا الزام

کسانوں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس بجلی استعمال کرنے کے وہی سامان موجود ہیں جس میں پہلے صرف چار سو سے پانچ سو تک کا بل آتا تھا، جس کو کسان خوشی خوشی ادا کر دیا کرتے تھے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کسان یونین کے ضلع صدر حسیب احمد نے کہا کہ کوئی بھی رہنماء کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

ضلع مجسٹریٹ اے کے سنگھ پر انہوں نے ایک بڑا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ راشن ڈیلروں کے پاس راشن کے لیے جاؤ تو وہ کہتے ہیں کہ ڈی ایم کو اس کا ایک روپیہ جاتا ہے۔

انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب افسران ہی اپنے ڈی ایم کے متعلق اس قسم کی بات کہہ رہے ہیں تو پھر کسان کس سے اپنے لیے انصاف کی امید کریں گا۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 10:55 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details