کسانوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت جلد از جلد پیٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کو واپس لیں۔
ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ اس کو لیکر عوام اور خاص طور پر کاشتکاروں میں کافی بے چینی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ جب ڈیزل مہنگا ہوگا تو کاشتکاری کی لاگت زیادہ آئے گی لیکن کاشتکاروں کو اس کی وہ قیمت نہیں ملے گی جس سے کسانوں پر مہنگائی کا ڈبل بوجھ پڑے گا۔
ڈیزل کا استعمال سب سے زیادہ کاشتکاری میں ہوتا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب ڈیزل کے دام پیڑول سے بھی زیادہ ہو گئے ہیں۔ کسانوں کی تنظیم بھارتی کسان یونین کے تحت آج رامپور ضلع کی تمام تحصیلوں پر کسانوں نے احتجاجی مظاہرہ کرکے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
وہیں رامپور کے چمروہ بلاک کے کسان یونین کے انچارج برجپال سنگھ نے کہا کہ آج عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کافی گراوٹ آئی ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود بھی بھارت میں پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں سرکار کیوں اضافہ کر رہی ہے۔ یہ حکومت کو بتانا چاہیے۔