مظفرنگر بھارتیہ کسان مزدور منچ کے قومی صدر غلام محمد جولا کا پیر کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ ان کی موت کی خبر علاقے میں آگ کی طرح پھیل گئی اور کنبے میں کہرام مچ گیا۔ سال 1987 میں بنی بھارتیہ کسان یونین میں بھی انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔ غلام محمد نے بہت سی تحریکوں میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ بھارتی کسان یونین کے بانی مہندر سنگھ ٹیکیت کے قریبی بھی مانے جاتے تھے۔ Farmer Leader Ghulam Muhammad Jula dies
Farmer Leader Ghulam Muhammad Jula dies: کسان رہنما غلام محمد جولا کا انتقال - مظفرنگر بھارتیہ کسان مزدور منچ
کسان مزدور منچ کے قومی صدر غلام محمد جولا کا پیر کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال پر کسان رہنماؤں نے غم کا اظہار کیا گیا۔ Farmer Leader Ghulam Muhammad Jula dies
وہیں 2013 کے فسادات کے بعد انہوں نے بھارتیہ کسان مزدور منچ کے نام سے یونین تیار کی، انہوں نے آپسی بھائی چارہ اور آپس میں پیار محبت بڑھانے کی کافی کوشش کی اور انہیں کامیابی بھی حاصل ہوئی۔ غلام محمد جولا نے کافی ٹائم تک بھارتی کسان یونین کے بانی مہندر سنگھ ٹکیت کے ساتھ کام کیا اور 2013 کے فسادات میں وہ الگ ہوئے۔ مظفر نگر کے بزرگ کسان رہنما غلام محمد جولہ کا 87 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ ان کے بیٹے نے بتایا کہ پیر کی صبح قریب 7 بجے اخبار پڑھتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے ان کا انتقال ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Farmer Slaps BJP Unnao MLA:اناؤ میں رکن اسمبلی کو تھپڑ مارنے پر وضاحت