بھارتیہ کسان یونین(بھانو) کی قیادت میں کسان جمعرات کی صبح بھی دہلی اور نوئیڈا کے سرحدی علاقوں میں ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں سردی کی پرواہ کیے بغیر مسلسل ان کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
حقہ کے ساتھ حکمت عملی اور لائحہ عمل پر تبادلہ خیال رات سے صبح تک حقہ پیتے رہے اور تحریک کی حکمت عملی اور لائحہ عمل پر تبادلہ خیال ہوتا رہا، کسانوں کا کہنا ہے کہ کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، بے شک اس کی کوئی بھی قیمت کیوں نہ ادا کرنی پڑے، فی الحال نوئیڈا میں دو جگہوں پر احتجاج اور دھرنا جاری ہے۔
کسانوں کی بڑی تعداد نوئیڈا چلا بارڈر پر جمع ہیں، اکشر دھام مندر کی جانب جانے والی شاہراہ کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے، جب کی مایا وتی حکومت میں بنائے گئے پارک پریرنا استھل پر بھی کسانوں کا دھرنا شروع ہو گیا ہے، دوپہر تک دیگر تنظیموں کے نمائندوں اور کسانوں کے پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
دریں اثناء ڈی این ڈی اور کالندی کنج شاہین باغ کی طرز پر شاہراہ بھی بند کرنے کا منصوبہ ہے، کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مطالبات پر اڑے رہیں گے جب تک حکومت ان کے مطالبات کو تسلیم نہیں کرتی تب تک یہ مظاہرے احتجاج اور دھرنے پرسکون انداز میں جاری رہے گا۔