مرادآباد:ریاست اتر پردیش کے مرادآباد ڈی ایم شیلیندر کمار سنگھ اور کسانوں کے بیچ ایک میٹنگ کی گئی جس میں کسانوں نے ڈی ایم شیلیندر کمار سنگھ کے سامنے اپنی پریشانیاں رکھیں۔ کسانوں نے اپنی پریشانی رکھتے ہوئے بتایا کہ بازار میں نقلی دودھ آ رہا ہے جس کی وجہ سے کسانوں کے جانوروں کا دودھ صحیح داموں میں نہیں بکتا ہے۔ کیوں کہ نقلی دودھ ہی بازار میں دودھ کی کمی کو پورا کر دیتا ہے اور کسان اپنے جانوروں کا دودھ نہیں بیچ پاتے اور صحیح دام بھی حاصل نہیں کرپاتے۔ Artificial Milk is Coming to the Market
Farmer and DM Meeting in Moradabad: مرادآباد میں ڈی ایم اور کسانوں کی میٹنگ - Artificial Milk is Coming to the Market
مرادآباد میں کسانوں نے ڈی ایم شیلیندر کمار سنگھ کے سامنے اپنی پریشانیاں رکھیں۔ انہوں نے بتایا کہ بازار میں نقلی دودھ آ رہا ہے جس کی وجہ سے کسانوں کے جانوروں کا دودھ صحیح داموں میں نہیں بکتا ہے۔ کیوں کہ نقلی دودھ ہی بازار میں دودھ کی کمی کو پورا کر دیتا ہے اور کسان اپنے جانوروں کا دودھ نہیں بیچ پاتے۔ Artificial Milk is Coming to the Market
کسان اور ڈی ایم کی میٹنگ
کسانوں نے آگے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو کھیتی کے لیے سرکاری دام پر یوریا نہیں ملتا بلکہ یوریا کو بلیک کیا جا رہا ہے۔ کسانوں کو صحیح وقت پر اور صحیح داموں پر یوریا ملنے کو یقینی بنانا چاہیے۔ کسانوں نے آگے اپنی پریشانی رکھتے ہوئے کہا کہ بجلی محکمہ کی من مانی کے چلتے بجلی ملازموں نے کسانوں کے ساتھ تانا شاہی رویہ اپنا رکھا ہے جس کے تحت کسانوں کو کھیتی کے لیے پوری بجلی نہیں دی جا رہی ہے۔ جس کی وجہ سے کھیتی کو پورا پانی نہیں مل پارہا ہے۔