ریاست اترپردیش کے بجنور ضلع کے تھانہ نہٹور کے کھیڑی جٹ علاقے میں گزشتہ رات بزرگ کسان رام پال کی چار پائی پر خون سے لت پت لاش ملی ہے۔ چارپائی کے پاس بھاری بھرکم لوہے کا ہتھوڑا بھی خون سے تر ملا ہے۔
نامعلوم بدمعاشوں نے کسان کے سر پر وار کرکے واردات کو انجام دیا۔ مرنے والے کے بیٹے ستیہ ویر کا کہنا ہے کہ 'جب وہ صبح کھانا دینے آئے تو والد کی خون میں لت پت لاش کو دیکھ کر خوف کھا گئے۔ جس کے بعد انہوں نے پولیس کو فوری فون کرکے واقعہ کی اطلاع دی۔