اردو

urdu

ETV Bharat / state

farm laws repeal: مرادآباد میں کسانوں کا جشن - کسان تحریک

وزیراعظم مودی کی جانب سے تینوں زرعی قوانین کی واپسی farm laws repeal کے اعلان کے بعد مرادآباد میں کسانوں کے درمیان جشن کا ماحول ہے۔ قوانین واپسی کے اعلان کو کسان تحریک کی بڑی کامیابی قرار دیا جارہا ہے۔

farm laws repeal: مرادآباد میں کسانوں کا جشن
farm laws repeal: مرادآباد میں کسانوں کا جشن

By

Published : Nov 22, 2021, 5:31 PM IST

ریاست اتر پردیش کے مرادآباد رامپور روڈ ٹول پلازہ پر تینوں زرعی قوانین کے خلاف کسان مسلسل احتجاج کر رہے تھے، جیسے ہی کسانوں کو اس بات کی اطلاع ملی کہ ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے زرعی قوانین واپس لینے کا اعلان کردیا ہے۔ کسان بینڈ باجے اور ڈھول کے ساتھ اپنی خوشی کا اظہار کرتے نظر آئے۔

farm laws repeal: مرادآباد میں کسانوں کا جشن

اس موقع پر بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان رندھیر سنگھ چودھری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب تک یہ قوانین پارلیمنٹ میں واپس نہیں لیے جاتے تب تک ہمارا احتجاج جاری رہےگا۔

رندھیر سنگھ نے کہا کہ کسانوں کے اس احتجاج میں جو کسان ہلاک ہوئے ہیں۔ ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم کے اس اعلان کے بعد کسانوں کی جیت ہوئی ہے۔ جمہوریت کی جیت ہوئی ہے، آئین کی جیت ہوئی ہے۔ حکومت نے کسانوں کے اوپر ظلم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: farm laws repeal: رامپور میں کسانوں کا جشن

انہوں نے مزید کہا کہ اس بل کو واپس لیے جانے کی لڑائی میں تقریبا 700 کسانوں نے اپنی جان دی ہے۔ ہمارا احتجاج ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک قوانین واپس لیے جانے کا فیصلہ تحریری طور پر نہیں آ جاتا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details