اردو

urdu

ETV Bharat / state

Farhat Naqvi Files Case Against a YouTube Channel: فرحت نقوی نے یوٹیوب چینل کے خلاف مقدمہ درج کرایا

فرحت نقوی Activist Farhat Naqvi کا کہنا ہے کہ یوٹیوب پر جو کچھ چل رہا ہے، اس کے پیچھے اُنہیں بدنام کرنے کی بڑی سازش ہے۔ نہ صرف اُن کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے بلکہ اُنہیں ذہنی اذیت پہنچانے کی بھی کوشش کی گئی ہے۔ فرحت نقوی نے فی الحال کسی پر الزام لگانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اُن لوگوں کی سازش ہو سکتی ہے جو اُن کے کام کو پسند نہیں کرتے ہیں۔

By

Published : Dec 16, 2021, 12:58 PM IST

فرحت نقوی
فرحت نقوی

مرکزی حکومت میں کابینی وزیر مختار عباس نقوی کی چھوٹی بہن اور طلاق ثلاثہ قانون کی حمایت کرنے والی سماجی کارکن فرحت نقوی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کچھ قابل اعتراض تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں۔ فرحت نقوی کا کہنا ہے کہ ان کو بدنام کرنے کی سازش کے تحت ہندو مذہب اختیار کرنے والے وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کی اہلیہ بتایا جا رہا ہے۔ اس معاملہ میں فرحت نقوی نے پولیس میں مقدمہ درج کرنے کے لیے تحریر دی Farhat Naqvi Complaint Against a YouTube Channel ہے۔

فرحت نقوی

اس معاملہ میں متاثرہ فرحت نقوی نے کہا ہے کہ اُنہیں سوشل میڈیا پر بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس کے پس پردہ کون سے غیر سماجی عناصر ہیں، پولیس کو اس معاملہ میں تحقیقات کرکے فوراً کارروائ کرنی چاہیے۔

فرحت نقوی نے کہا ہے کہ وہ کچھ برس قبل وسیم رضوی کی یرغمال بیوی کو آزاد کرانے لکھنؤ گئی تھیں اور اُن کی بیوی کی حمایت میں کھڑی ہوئی تھیں۔ اُن دنوں وسیم رضوی سے جھگڑا بھی ہوا تھا۔

شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین اور اب مذہب تبدیل کرکے جتیندر نارائن تیاگی بنے وسیم رضوی کے متعلق اخبارا،چینلز، یوٹیوب چینلز اور سوشل میڈیا پر متعدد خبریں چلائی جا رہی ہیں۔ ایسی خبروں میں ایک یوٹیوب چینل کے ٹائٹل پوسٹر پر فرحت نقوی کو وسیم رضوی کی بیوی کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

ایک پوسٹر پر فرحت نقوی کے فوٹو کے نیچے لکھا ہے مسلم بیوی اور وسیم رضوی کے فوٹو کے نیچے ہندو شوہر لکھا ہے۔ اس حوالے سے فرحت نقوی نے سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔ اُنہوں نے اسے اپنے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے پولیس افسران سے قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فرحت نقوی کا کہنا ہے کہ یوٹیوب پر جو کچھ بھی چل رہا ہے، اس کے پیچھے اُنہیں بدنام کرنے کی بڑی ہے۔ نہ صرف اُن کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے بلکہ اُنہیں ذہنی اذیت پہنچانے کی بھی کوشش کی گئی ہے۔

فرحت نقوی نے فی الحال کسی پر الزام لگانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اُن لوگوں کی سازش ہو سکتی ہے جو اُن کے کام کو پسند نہیں کرتے ہیں۔ وہ معاشرے کی مظلوم،متاثرہ،بے سہارا اور ضرورت مند خواتین کے لیئے جنگ لڑ رہی ہیں جسے بہت سے لوگ پسند نہیں کرتے۔

فرحت نقوی نے مزید کہا ہے کہ اس سے قبل بھی اُنہیں سوشل میڈیا پر بدنام کرنے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں۔ اب وہ چینل کے خلاف ضرور کارروائی کریں گی۔

فی الحال اس سلسلے میں فرحت نقوی نے آئی بی میں آن لائن شکایت درج کرائی ہے۔

وہ ایس ایس پی سے بھی ملیں اور اپنے خلاف چل رہی سازش کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پردہ فاش کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس معاملہ میں ٹویٹرپر بھی فرحت نقوی کی حمایت میں مہم چلائی جا رہی ہے۔

کچھ لوگوں نے وزیر اعظم،وزیر اعلیٰ اور پولیس کے اعلیٰ افسران کو ٹویٹ کرکے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بہرحال بریلی رینج کے آئی جی رمیت شرما نے فرحت نقوی کے علاقائی تھانہ قلع پولیس کو اس معاملہ میں کارروائی کرنے کے احکامات دیئے ہیں اور ٹویٹ کرکے اس کی اطلاع دی ہے۔

واضح رہے کہہ فرحت نقوی تین طلاق سے متاثرہ خواتین کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہیں۔ اور اُن کے فاؤنڈہشن کا نام بھی ”میرا حق فاؤنڈیشن“ ہے۔

مزید پڑھیں:میرا حق فاؤنڈیشن نے 'آبادی کنٹرول ایکٹ' کی حمایت کی

دو سال قبل جب وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن تیاگی نے اپنی بیوی کو گھر میں قید کر دیا تھا تو اُسے آزاد کرانے کے لیئے فرحت نقوی لکھنؤ میں وسیم رضوی کے گھر پہنچ گئی تھی اور بیوی کو آزاد کرانے کی کوشش کی تھی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details