ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے مشہور و معروف شاعر وقار بارہ بنکوی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کی، وقار بارہ بنکوی عمدہ لب و لہجہ کی شاعری کرتے ہیں، ان کی شاعری میں کلاسکل عنصر پائے جاتے ہیں۔
وقار بارہ بنکوی کی خصوصیت ان کا ترنم ہے۔ وقار بارہ بنکوی کی شاعری کی ابتدا نہال رضوی کے ساتھ ہوئی، انہوں نے شاعری کی تمام باریکیاں بھی نہال رضوی سے ہی سیکھا ہے. وقار بارہ بنکی ملازمت کے ساتھ ساتھ شاعری کرتے ہیں۔ ان کا مجموعہ کلام جلد ہی آنے والا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ناظرین کے لئے انہوں نے اپنی جو غزل پیش کی ہے وہ یہ ہے:۔
موت آتی ہے اگر مجھ کو تو مر جانے دو
اب محبت میں مجھے حد سے گزر جانے دو
تھوڑی دیر اور ابھی سامنے ٹہرو میرے
اپنی تصویر نگاہوں میں اتر جانے دو
تم میرےساتھ رہو گے، تو اندھیرا کیسا
چھوڑے جاتے ہیں اگر شمس و قمر جانے دو
شوق سے وار کرو مجھ پہ دوبارہ لیکن
تم نے پہلے جو دیے زخم وہ بھر جانے دو
حوصلہ ساتھ رہے میرے یہی کافی ہے
اب جو جاتا ہے اگر رحت سفر جانے دو
میں بھی رفتار سے رفتار ملاؤنگا مگر
پہلے دل سے مرے گر جانے کا ڈر جانے دو
اپنا شیراَزہ ہستی میں سنبھالوں کب تک
اے وقار ایسا کرو مجھ کو بکھر جانے دو