اردو

urdu

ETV Bharat / state

اردو کے معروف شاعر نفیس بنارسی کا انتقال - کچھ مہینوں سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے

بنارس کے معروف اردو شاعر نفیس بنارسی طویل علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئے۔

Famous Urdu Poet  Nafees Banarasi no more
اردو کے معروف شاعر نفیس بنارسی کا انتقال

By

Published : Nov 17, 2020, 7:39 AM IST

نفیس بنارسی مہلک بیماری کینسر سے متاثر تھے۔ گزشتہ روز وہ زندگی کی جنگ ہار گئے اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

نفیس بنارسی کے سریاں علاقے کے رہائشی تھے۔ گزشتہ کچھ مہینوں سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج رہے لیکن کل دنیا کو الوداع کہہ گئے ۔

نفیس بنارس کے انتقال پر ملال سے اردو دنیا سوگوار ہے ان کے انتقال سے بنارس سمیت متعدد اضلاع سے لوگ تعزیتی پیغام بھیج رہے ہیں۔ نفیس بنارسی کے انتقال سے بنارس نے ایک عظیم اردو شاعر کو کھو دیا جس کی تلافی ناممکن ہے۔

لواحقین میں دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ بنارسی کی نماز جنازہ میں بنارس سمیت متعدد اضلاع سے افراد شامل ہوئے ہیں ملک کے مختلف علاقوں میں نفیس بنارسی کے مداح موجود ہیں جن کو ان کے انتقال سے بڑا صدمہ پہنچا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details