1969 میں اے ایم یو، شعبہ اردو سے ایم اے کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد 1973 میں بشیر بدر نے پی ایچ ڈی مکمل کی، لیکن کسی وجہ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل نہیں کر پائے تھے۔
ڈاکٹر بشیر بدر اور ان کے اہل خانہ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے لئے بڑے پرجوش تھے۔ یونیورسٹی کی جانب سے انہیں ڈگری مہیا کر دی گئی ہے۔ ڈگری موصول ہونے پر انہوں نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔
اے ایم یو شعبہ رابطہ عامہ کے اسسٹنٹ ممبر انچارج ڈاکٹر راحت ابرار نے بتایا کہ اے ایم یو کے مایا ناز ڈاکٹر بشیر بدر کو حکومت ہند نے پدم شری اور ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ سے بھی نوازا تھا۔ 1973 میں بشیر بدر نے پی ایچ ڈی مکمل کی، لیکن کسی وجہ سے ڈگری حاصل نہیں کر پائے تھے۔ اب ان کی بیگم صاحبہ کی خواہش تھی کہ اب ان کو کسی طرح سے ڈگری حاصل ہوجائے۔ انہوں نے ہم سے رابطہ قائم کیا، جس کے بعد ان کی ڈگری تیار کی گئی۔