اردو

urdu

ETV Bharat / state

مولانا کلب صادق سخت علیل - لکھنو کی خبریں

معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب صادق سخت بیمار ہیں۔ وہ لمبے عرصے سے زیر علاج ہیں لیکن اب حالت مزید خراب ہو گئی ہے۔

مولانا کلب صادق سخت علیل
مولانا کلب صادق سخت علیل

By

Published : Nov 18, 2020, 2:29 AM IST

Updated : Nov 18, 2020, 11:55 AM IST

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں مقیم معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب صادق کافی وقت سے بیمار ہیں،

منگل کی شام کو ملی اطلاع کے مطابق مولانا کلب صادق کی طبیعت مزید خراب ہوگئی ہے۔ وہ جسمانی طور پر بہت کمزور ہو چکے ہیں۔

معلوم رہے کہ مولانا کلب صادق ایرا میڈیکل کالج میں زیر علاج ہیں۔ وہ اسپتال کی بلڈنگ میں الگ کمرے میں اپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ رہتے ہیں اور تقریباً سبھی سماجی سرگرمیوں سے خود کو بہت پہلے سے الگ تھلگ کر لیا ہے۔ آخری بار کلب صادق نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دھرنے پر بیٹھی خواتین کی حوصلہ افزائی کے لئے گھنٹہ گھر جا کر خطاب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:میں چاہتا ہوں کہ مثبت سوچ عام ہو: مولانا سجاد نعمانی

Last Updated : Nov 18, 2020, 11:55 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details