اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفر نگر کے مشہور شاعر ڈاکٹر تنویر گوہر سے خاص گفتگو

مظفر نگر کے مشہور شاعر ڈاکٹر تنویر گوہر نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے جس شخص کو شاعری کے فن سے نوازا ہو اور وہ حمدیہ نعتیہ کلام نہ کہے یا رمضان سے نسبت رکھنے والی شاعری نہ کرے تو وہ شاعری کا حق ادا کرنے سے قاصر ہے۔

مظفر نگر کے مشہور شاعر ڈاکٹر تنویر گوہر سے خاص گفتگو
مظفر نگر کے مشہور شاعر ڈاکٹر تنویر گوہر سے خاص گفتگو

By

Published : May 10, 2021, 1:30 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے مشہور شاعر ڈاکٹر تنویر گوہر نے رمضان المبارک اور عیدالفطر سے متعلق ای ٹی وی اردو کے ساتھ خاص گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اللہ نے جس شخص کو شاعری کے فن سے نوازا ہو اور وہ حمدیہ نعتیہ کلام نہ کہے یا رمضان سے نسبت رکھنے والی شاعری نہ کرے تو وہ شاعری کا حق ادا کرنے سے قاصر ہے۔

مظفر نگر کے مشہور شاعر ڈاکٹر تنویر گوہر سے خاص گفتگو

انہوں نے کہا کہ الحمدللہ احقر سے اللہ تعالی نے بہت سی نعتیں حمد منقبت رمضان المبارک اور عیدالفطر سے متعلق نظمیں کہلوائیں ہیں۔

اس موقع پر گوہر صاحب نے اپنے کلام سے بھی نوازا

...... روزہ.........

درحقیقت زندگی کا فلسفہ روزے میں ہے
جسم و جاں کے درد کی ہر ایک دوا روزے میں ہے

کھانا پینا جاگنا سونا بھی عبادت ہو گیا
کیا پوچھئے مومن کے دل سے لطف کیا روزے میں ہے

اجر تو قرآن خوانی کا ہمیشہ ہے مگر
خاص لمحوں میں تلاوت کا مزا روزے میں ہے

حق تعالی تک پہنچنے کا ذریعہ ہے یہ ایک
حق تعالی کی حقیقت میں رضا روزے میں ہے

ہے نماز آنکھوں کی ٹھنڈک گر رسول اللہ کی
تو سکون قلب محبوب خدا روزے میں ہے

ایک خوشی افطار میں حاصل ہوتی ہے جو ہمیں
راز اے گوہر مسرت کا چھپا روزے میں ہے

............................ عید...........................

تجھ سے ملیں گے آج کے اے یار عید ہے کتنا حسین اپنا یہ تہوار عید ہے

موقع نہ ہاتھ آئیگا پھر ایک سال تک ک کیجیے نہ آج ملنے سے انکار عید ہے

شکوا گلا نا لائے لب پر کوئی بھی آج بس میٹھے بول بولیئے سرکار عید ہے

اس سال اپنے ساتھ ہے مخصوص کوئی شخص کس خوشیو کا ڈھیر عیش کا انبار عید ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details