ریاست اتر پردیش کے گونڈا میں ایک دردناک سڑک حادثے میں ایک ہی کنبے کے چھ افراد کی موت ہو گئی۔ دراصل گونڈا میں رہنے والا ایک کنبہ دیوی پاٹن مندر میں پوجا کے لئے جا رہا تھا۔ راستے میں ایک موٹر سائیکل کار سے ٹکرا گئی۔ جس کی وجہ سے کار بے قابو ہو کر گڑھے میں جا گری۔ کار میں سوار 6 افراد کی دردناک موت ہو گئی۔
بتایا جاتا ہے کہ جمعہ کے روز ایک کنبہ بچے کی سالگرہ کے موقع پر دیوی پاٹن مندر میں پوجا کے لیے نکلا تھا۔ اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ گونڈا بلرام پور روڈ پر کار اور موٹرسائیکل کے مابین تصادم کے بعد کار گڑھے میں جا گری تھی۔