ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد کے مرادنگر علاقے میں پیش آئے درد ناک حادثے میں 25 لوگوں نے اپنی جان گنوا دی۔اس ایک لاپرواہی نے دو درجن خاندانوں سے ہمیشہ کے لیے ان کے اپنوں کو چھین لیا۔ریاستی حکومت کی جانب سے ضرور دو دو لاکھ روپئے بطور معاوضہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے، لیکن ہلاک شدگان کے اہل خانہ یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ جاں بحق ہونے والے افراد کو اصلی خراج تحسین انصاف کے بعد ہی ملے گی۔لواحقین کے لئے 10 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔
اومکار اپنے گھر میں واحد کمانے والا شخص تھا
اس حادثے میں مراد نگر کے رہائشی اومکار کی بھی موت واقع ہوگئی ہے۔وہ اپنے گھر میں اکلوتا کمانے والا شخص تھا۔ان کے بھائی سورج پال نے بتایا کہ اومکار کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔اب ان کی بیوی کیسی ان بچوں کی پرورش کریگی۔
یہ بھی پڑھیں:غازی آباد: شمشان میں المناک حادثے کی پوری تفصیلات