اتر پردیش کے نوئیڈا میں پی ایس آئی Population Services International کے تعاون سے فیملی پلاننگ پروگرام کی پیش رفت کے حوالے سے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
ورکشاپ میں چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر سنیل کمار شرما نے کہا ضلع میں خاندانی منصوبہ بندی کے پروگرام سے وابستہ تمام افسران-ملازمین اور فرنٹ لائن کارکنان کو خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات کو بہتر بنانے اور وسائل فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دینی چاہئے۔
اس کے لیے انہوں نے جوڑے کی کونسلنگ پر بھی زور دیا۔ورکشاپ میں ایڈیشنل چیف میڈیکل افسر( RCH) ڈاکٹر بھارت بھوشن نے کہا کووڈ کے دور میں محکمہ صحت کی کچھ اسکیمز کا متاثر ہونا فطری تھا۔
خاندانی منصوبہ بندی کا پروگرام بھی اس سے اچھوتا نہیں تھا لیکن اب حالات معمول پر آچکے ہیں۔ لہٰذا سب کو اسکیمز کی صد فیصد کامیابی پر توجہ دینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین ڈاکٹروں پر خاندانی منصوبہ بندی کے معاملے میں زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے اس لیے انہیں چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ جوڑوں کو خاندانی منصوبہ بندی کی اہمیت بتائیں اور انہیں خاندانی منصوبہ بندی کے لیے دستیاب آلات استعمال کرنے کی ترغیب دیں۔