ریاست اترپردیش کے ضلع مراد آباد میں ایک بے بس ماں اپنی بیٹی کو لیکر آئی جی دفتر پہنچ کر بیٹی کے ساتھ ہوئی جنسی زیادتی کے انصاف اور ملزموں کو سزا دلوانے کے لیے انصاف کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
متاثرہ کے اہل خانہ نے ملزموں کے خلاف تھانہ سوارا میں با مشقت مقدمہ درج کرایا تھا۔
جنسی زیادتی کی شکار بچی کے اہل خانہ نے انصاف کا مطالبہ کیا جس کا مقدمہ نمبر 0575/2020 دفعہ 120B، 452، 376، 354(کھا)، اور 506 5/6 درج کیا گیا ہے۔
متاثرہ کی والدہ اپنی بیٹی کے انصاف کے لیے اعلٰی افسران کے یہاں چکر لگا رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد بھی ملزم کھلے عام گھوم رہا ہے اور ابھی تک کسی کی بھی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ 5 ستمبر کو یہ واقعہ پیش آیا تھا جب سے لیکر اب تک انصاف کے لئے اعلی افسران کے دفاتر کے چکر لگا رہی ہیں۔
ایسے میں اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے وزیر اعلی ہوگی آدتیہ ناتھ کا وہ منصوبہ مشن شکتی کہاں گیا جس مشن کے تحت لڑکیوں کی حفاظت کے تمام دعوے کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مراد آباد قتل معاملہ: انصاف کے لیے کلکٹریٹ پر دھرنا