دو روز قبل 23 مئی کو جب عام انتخابات کے نتائج آرہے تھے اور نریندر مودی بھاری اکثریت سے دوبارہ اقتدار میں واپسی کرتے نظر آرہے تھے، اسی اثنا میں ریاست اتر پردیش کے گونڈا کے ایک مسلم گھرانے میں ایک بچے کی پیدا ئش ہوئی۔
بچے کی پیدائش کے بعد منہاج نے اپنے شوہر کو فون کیا اور بچے کے نام کے بارے میں استفسار کیا۔
دبئی میں ملازم منہاج کے شوہر نے پوچھا کہ کیا نریندر مودی دوبارہ جیت گئے ہیں؟ اور جواب ہاں ! میں پاکے انہوں نے اپنی بیوی سے کہا کہ ہم اپنے بیٹے کا نام نریندر مودی رکھتے ہیں۔
مسلمان گھرانے میں نریندر مودی کی پیدائش انکا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ ہمارا بیٹا نریندر مودی کی طرح کامیابی حاصل کرے اور اچھے کا م کریں ۔