اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد: ہسپتال انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام، رشتہ داروں نے سڑک کی ناکہ بندی کردی

Protest Against Hospital in Moradabad: اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں علاج کے دوران ایک شخص کی موت کے بعد شتہ داروں نے لاش کو سڑکوں پر رکھ کر ہسپتال انتظامیہ کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔

ہسپتال انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام،رشتہ داروں نے سڑک کی ناکہ بندی کردی
ہسپتال انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام،رشتہ داروں نے سڑک کی ناکہ بندی کردی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 25, 2023, 2:30 PM IST

ہسپتال انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام،رشتہ داروں نے سڑک کی ناکہ بندی کردی

مرادآباد: ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں ایک شخص کی علاج کے دوران ہوئی موت کے بعد اس کے گھر والوں نے ہسپتال انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے ہنگامہ کیا۔ مرحوم کے جنازے کو مرادآباد کے تھانہ مغل پورہ علاقے کے گورنمنٹ انٹر کالج چوک پر رکھ کر ہنگامہ کیا گیا۔ اس دوران بڑی تعداد میں پولیس کے جوان موقع پر پہنچ گئے اور ہنگامہ کر رہے لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی مگر ہنگامہ کر رہے لوگوں نے پولیس کی ایک نہ سنی اور انہوں نے جی آئی سی چوک کو پوری طرح جام کر دیا۔ ہنگامہ کر رہے لوگ موقع پر اعلیٰ افسران کو بلانے کی بات کہہ رہے تھے۔

اس پورے معاملے پر بات کرتے ہوئے مرحوم کے بھائی غفران علی نے بتایا کہ گزشتہ 21 اگست کو پیٹ کی تکلیف ہونے پر انہوں نے اپنے بھائی احمد میاں کو مرادآباد کے لاکڑی والان علاقے میں واقع شالیمار ہاسپٹل میں داخل کرایا تھا جہاں ڈاکٹر مدثر آفتاب نے اُنکے بھائی کے پیٹ کا آپریشن کرنے کی بات کہی تھی۔ مگر شالیمار ہاسپٹل کے ڈاکٹر نے اس ان کے بھائی کے کیس کو بری طرح سے خراب کر دیا ڈاکٹر نے بنا ان کی مرضی کے دو اپریشن کر دیے جس کی وجہ سے ان کے بھائی کو سخت تکلیف سے گزرنا پڑا انہوں نے بتایا کہ حالت بگڑنے پر وہ اپنے بھائی کو مرادآباد سے دہلی تک کئی دوسرے ہسپتال لے کر دوڑتے بھاگتے رہے مگر آج شام ان کی موت ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:قمر کاظمی کو 100 کروڑ روپے کی جی ایس ٹی چوری کیس میں جیل

انہوں نے ڈاکٹر، ضلع کے میڈیکل آفیسر اور پولیس پر ان کی مدد نہ کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے بھائی کا کیس بگڑنے کے بعد انہوں نے پولیس تھانے کے کئی چکر لگائے اور ضلع کے چیف میڈیکل آفیسر سے بھی بات کی مگر ان کی کہیں سنوائی نہیں ہوئی اس کے برعکس ڈاکٹر نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی اور اب ان کے بھائی کی موت کے بعد ڈاکٹر اپنے پورے گھرانے کے ساتھ شہر چھوڑ کے کہیں بھاگ گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details