اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹوٹتے اور بکھرتے رشتوں کو جوڑنے کی کوشش - آپسی بات چیت سے جھگڑوں کا کیا جاتا ہے خاتمہ

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں واقع خاتون پولیس اسٹیشن میں مرکز برائے صلح و مشاورت ازدواجی مسائل کے تحت تقریباً 40 معاملوں میں آپسی سمجھوتے سے صلح کرائی گئی۔

family counselling centre in rampur
ٹوٹتے اور بکھرتے رشتوں کو جوڑنے کی کوشش

By

Published : Dec 8, 2019, 5:11 PM IST

میاں بیوی کے رشتہ کو کافی نازک سمجھا جاتا ہے اور میاں بیوی کے جھگڑوں کے بچوں پر کافی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ٹوٹتے اور بکھرتے رشتوں کو جوڑنے کی کوشش

اس بات کو نظر میں رکھتے ہوئے رامپور کے خاتون پولیس اسٹیشن میں مرکز برائے صلح و مشاورت ازدواجی مسائل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جبکہ یہاں ہر ہفتہ صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک کونسلرز ڈاکٹر شہناز رحمان، ڈاکٹر کشورسلطان، سنیل شرما ایڈووکیٹ اور سینئر صحافی فضل شاہ فضل کی نگرانی میں میاں بیوی کے درمیان صلح کی کوشش کی جاتی ہے۔

یہاں شوہر اور بیوی کو آمنے سامنے بٹھا کر ان کی شکایت کو سنا جاتا ہے اور دونوں فریقین اور گھر کے دوسرے افراد کے ساتھ صلح سمجھوتہ کرانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

ڈھائی سال سے جاری مرکز برائے صلح و مشاورت ازدواجی مسائل سے ہر عمر کے جوڑے اپنے مسائل کے ساتھ رجوع ہورہے ہیں جبکہ اس ہفتہ چالیس شکایتوں کی سماعت کی گئی جس میں چار اجڑتے گھروں کو دوبارہ بسایا گیا، 8 معاملوں کو مسترد کردیا گیا اور اٹھائیس معاملوں کو اگلے ہفتہ مدعو کیاگیا۔

ٹوٹتے اور بھکرتے رشتوں کو جوڑنے کی اس کوشش کو کافی سراہا جارہا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details