اردو

urdu

ETV Bharat / state

کمپنی کے ساتھ جعل سازی کی کوشش، ملزم گرفتار

نوئیڈا کے سیکٹر-24 کی پولیس نے ڈکیتی کی فرضی معلومات دینے پر کمپنی کے ایک ملازم کو گرفتار کر لیا ہے۔

By

Published : Apr 14, 2021, 2:19 PM IST

پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملازم نے لکھنؤ میں واقع کمپنی سے ڈھائی لاکھ روپے غبن کرنے کے لیے خود کو زخمی کر لیا۔

پولیس نے ملزم سے ڈھائی لاکھ روپے بھی برآمد کر لیے ہیں۔

نوئیڈا زون کے اے ڈی سی پی رن وجے سنگھ نے بتایا کہ پولیس کو یہ اطلاع ملی کہ سیکٹر-12 روہتاس کلینک کے سامنے دو بائیک پر سوار چار لٹیروں نے وارث خان کو چاقو دکھا کر ڈھائی لاکھ روپے لوٹ لیے۔

جب پولیس نے تھانے میں وارث سے سختی سے پوچھ گچھ کی تو اس نے بتایا کہ ڈھائی لاکھ روپے ہڑپنے کے لیے خود کو زخمی کر کے ڈکیتی کی فرضی معلومات دی تھی۔

ملزم گاؤں امپر پور تھانہ بھیجی پور ضلع بریلی کا رہنے والا ہے۔ اے سی پی رجنیش ورما کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران وارث نے بتایا کہ کمپنی اسے دس ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دیتی ہے جو اس کے لحاظ سے کم ہے۔

اس کی وجہ سے اس نے کمپنی کے پیسے غصب کرنے کی سازش کی۔ کمپنی نے اسے نوئیڈا میں کچھ رقم کی ادائیگی کرنے کے لیے بھیجا تھا جہاں اس کی نیت خراب ہو گئی۔

12 اپریل کو کمپنی نے اس کے کھاتے میں 70 ہزار روپے ڈالے، جو اس نے سیکٹر -22 میں واقع اے ٹی ایم سے نکال لیا۔ اس کے بعد کمپنی نے اسے اپنے سینئر سوربھ کے دوست کملیش سے 1 لاکھ 80 ہزار روپے دلوائے۔

پوری رقم کو پلاسٹک کے پیکٹ میں رکھ کر ملزم این ایچ پہنچا۔ انہوں نے روڈ ویز بس کے کنڈکٹر کو پیکٹ دیا اور کہا کہ پیکٹ بریلی کے سیٹلائٹ بس اسٹینڈ جا کر اسرار کے حوالے کردے۔

اس کے لیے اس نے کنڈکٹر کو 200 روپے بھی دیئے۔ اس کے بعد وہ سیکٹر 12/22کی ریڈ لائٹ کے قریب آیا اور اولا بک کر کے اپنے ہاتھ پر بلیڈ مار لیا۔ مجمع میں سے کسی نے اسے ڈاکٹر کے پاس پہنچایا۔ اس کے بعد تھانہ پہنچ کر لوٹ مار کی فرضی شکایت دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details