اردو

urdu

ETV Bharat / state

Fake Journalist Arrested پیسہ وصولی کے الزام میں فرضی صحافی گرفتار - ریاست اترپردیس کے نوئیڈا کے فیز 1 تھا نے

نوئیڈا پولیس نے ایک فرضی صحافی کو سبزئ منڈی میں سبزی فروشوں سے غیرقانونی طریقے سے رقم وصولی کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔Fake Journalist Arrested

پیسہ وصولی کے الزام میں فرضی صحافی گرفتار
پیسہ وصولی کے الزام میں فرضی صحافی گرفتار

By

Published : Dec 13, 2022, 5:14 PM IST

نوئیڈا:ریاست اترپردیس کے نوئیڈا کے فیز 1 تھا نے کے انچارج کے مطابق یہاں کی سبزی منڈی کے کچھ سبزی فروشوں نے تھانے میں شکایت درج کرائی تھی کہ آشے پوروال نامی شخص ان سے پیسے وصول کرتا ہے۔ آشے پوروال خود کو صحافی کہتا ہے اور خبریں چلانے کے نام پر پیسے کا مطالبہ کرتا ہے۔Fake Journalist Arrested On Charge Of Receiving Money In Noida Uttar Pradesh

ملزم پہلے سبزی فروخت کرتا تھا:

پیسہ وصولی کے الزام میں فرضی صحافی گرفتار

تھانے کے انچارج نے بتایا کہ شکایت کی بنیاد پر پولیس نے رپورٹ درج کی ہے۔ جس کے بعد پولس نے آشے پوروال کو گرفتار کر لیا۔ پولس کی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ اشے پوروال اس وقت نوئیڈا کی کھوڈا کالونی میں رہتا ہے۔ وہ بنیادی طور پر ضلع اٹاوہ کا رہنے والا ہے۔

مزید پڑھیں:Traders Protest جی ایس ٹی کی مسلسل چھاپہ ماری کے خلاف تاجروں میں شدید ناراضگی

دوسری طرف کچھ سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ پہلے آشے پوروال اسی بازار میں سبزی فروخت کرتے تھے لیکن بعد میں صحافی بن کر ہم سے بھتہ لینا شروع کر دیا۔Fake Journalist Arrested On Charge Of Receiving Money In Noida Uttar Pradesh

ABOUT THE AUTHOR

...view details