بریلی:اترپردیش کے بریلی میں دو فرضی پولیس افسران کو گرفتار کیا گیا ہے۔ عوام کی طرف سے شکایت ملنے کے بعد پولیس نے دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ ان کے پاس سے جعلی شناختی کارڈ، جعلی ایئر گن اور 4500 روپے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ Fake Police Inspector and Daroga Arrested
دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا گیا۔ مرادآباد ضلع کے رہنے والے غلام محمد اور بریلی ضلع کے سی بی گنج تھانہ علاقے کے رہنے والے شاہد نے تحریر میں پولیس کو بتایا کہ دو افراد دہلی پولیس کی ڈریس میں آئے تھے۔ ان لوگوں نے دہلی پولیس کا شناختی کارڈ دکھایا۔ اِن کی وردیوں میں اسلحہ بھی نصب تھا۔ ملزمان فرضی پولیس اہلکاروں نے علاقے کے جرائم پیشہ افراد سے تعلق بتا کر 60 ہزار روپے رنگداری طلب کی۔ دونوں نے بتایا کہ ان کا کسی مجرم سے کوئی تعلق نہیں ہے، لیکن اس کے باوجود پانچ ہزار روپے لے گئے۔