اتر پردیش کی نوئیڈا پولیس نے ایک ایسے ملزم کو گرفتار کیا ہے، جو اپنی معشوقہ سے محبت ظاہر کرنے اور رعب جھاڑنے کے لیے فرضی انسپکٹر بن گیا۔ ملزم نوجوان دہلی پولیس کی وردی میں کھڑا تھا اور اپنی معشوقہ پر رعب دکھا رہا تھا۔ ملزم نوئیڈا کے ایک ہوٹل میں ٹھہرا ہوا تھا اور اس نے اپنی گرل فرینڈ کو بھی وہاں بلایا تھا۔ اطلاع ملتے ہی نوئیڈا پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور دہلی پولیس کے فرضی داروغہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس اب اس نوجوان کو عدالت میں پیش کر رہی ہے۔Fake Inspector Made to Impress Girlfriend
نوئیڈا فیز ون تھانے کے انچارج کے مطابق صبح اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے سیکٹر 15 میں واقع سنگم ہوٹل کے قریب سے ایک ملزم کو گرفتار کیا۔ اسٹیشن انچارج نے بتایا کہ یہ ملزم دہلی پولیس کی وردی پہنے کھڑا تھا اور اپنی معشوقہ پر رعب اور اپنی طاقت کا احساس دلا رہا تھا۔ وہاں کچھ لوگوں کو شبہ ہوا کہ یہ فرضی انسپکٹر ہے، جس کے بعد نوجوان کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دہلی پولیس کے اس فرضی داروغہ کو گرفتار کر لیا۔