اردو

urdu

ETV Bharat / state

Fake Doctor Arrested in Bulandshahr بلند شہر میں فرضی ڈاکٹر کو آپریشن کے دوران گرفتار کرلیا گیا - محکمہ صحت کی ٹیم کی چھاپہ ماری

بلند شہر ضلع میں محکمہ صحت کی ٹیم نے ایک پرائیویٹ اسپتال پر چھاپہ مار کر ایک فرضی ڈاکٹر کو مریض کا آپریشن کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ہے۔ اس سلسلے میں ٹیم نے اسپتال کو سیل کرکے تین افراد کو حراست میں لیاگیا ہے۔ محکمہ صحت نے اسپتال کو سیل کردیا ہے۔Fake doctor arrested in Bulandshahr

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 25, 2022, 7:18 PM IST

بلندشہر:اتر پردیش کے بلند شہر ضلع میں محکمہ صحت کی ٹیم نے ایک پرائیویٹ اسپتال پر چھاپہ مار کر ایک فرضی ڈاکٹر کو مریض کا آپریشن کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ہے۔ اس سلسلے میں ٹیم نے اسپتال کو سیل کرکے تین افراد کو حراست میں لیاگیا ہے۔Fake doctor arrested in Bulandshahr

چیف میڈیکل آفیسر (سی ایم او) ونے کمار سنگھ نے بتایا کہ کل دیر رات آئی ایم اے کی شکایت پر محکمہ صحت نے پولیس کے ساتھ لے کر بلند شہر نگر کے بھڈ چوراہا میں واقع ایک پرائیویٹ سمر اسپتال پر چھاپہ مارا، جہاں اسپتال کے فرضی کارکن اسپتال چلاتے ہوئے پائے گئے۔ ٹیم نے وہاں ایسے تین مریضوں کو بھی پایا جن کے آپریشن چند گھنٹے پہلے کیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ دیگر مریضوں کے آپریشن کا منصوبہ بنایا جا رہا تھا۔ محکمہ صحت نے اسپتال کو سیل کردیاہے، پولیس نے موقع سے تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ساتھ ہی مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کرنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details