اردو

urdu

جھولا چھاپ ڈاکٹر پر بچے کی جان لینے کا الزام

ضلع گوتم بدھ نگر کے شہر نوئیڈا کے سیکٹر 45 صدر پور گاؤں میں ونود نامی شخص نے ایک ڈاکٹر پر الزام عائد کیا کہ اس کی کلینک سے لی گئی دوا، کھانے سے میرے چار برس کے بچے دیو کی موت ہو گئی۔

By

Published : Aug 14, 2019, 2:29 PM IST

Published : Aug 14, 2019, 2:29 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 11:49 PM IST

جھولا چھاپ ڈاکٹر نے لی بچے کی جان

گزشتہ دیر رات دیو کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور اسے فوراً ڈاکٹر وشواس کے پاس لے گئے جہاں اس نے بچے کو دوا دی اور کہا کہ بچہ ٹھیک ہو جائے گا۔

لیکن دوا کھاتے ہی بچے کی حالت بگڑنے لگی ۔ تب فوری اسے سیکٹر 31 سرکاری ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کرایا گیا جہاں کچھ ہی گھنٹے بعد اس کی موت واقع ہوگئی۔

جھولا چھاپ ڈاکٹر نے لی بچے کی جان

لڑکے کے چچا کا الزام ہے ہے کہ بنگالی ڈاکٹر کمار وشواس نے اس کے بھتیجے کی جان لی ہے۔

صبح جب لوگ ڈاکٹر کو تلاش کرنے گئے تو وہ کلینک بند کرکے فرار ہوچکا تھا۔ اس سے پہلے بھی اس ڈاکٹر نے متعدد کیس خراب کئے ہیں ۔پولیس اور سی ایم او کی جانب سےکوئی کاروائی نہ کیے جانے پر بھی لوگوں میں برہمی ہے۔

Last Updated : Sep 26, 2019, 11:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details