اردو

urdu

ETV Bharat / state

امروہہ میں فرضی ڈاکٹر کا گھر سے اغوا - اردو خبریں

ضلع امروہہ کے تھانہ دیہات علاقے میں ایک فرضی ڈاکٹر کو اس کے گھر سے اغوا کر لیا گیا ہے۔ اغوا کے واقعے کے بعد پولیس محکمہ میں ہلچل مچ گئی اور اب پولیس مقدمہ درج کر مجرموں کی تلاش کر رہی ہے۔

image
image

By

Published : Aug 13, 2020, 1:54 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے تھانہ دیہات علاقے کے قصبہ کیلسا میں ڈاکٹر پی کے وشواس گاؤں میں ایک چھوٹی سی ڈسپنسری چلاتے ہیں۔ اگرچہ ڈاکٹر پی کے وشواس کے پاس میڈیکل کی کوئی ڈگری نہیں ہے لیکن پھر بھی وہ برسوں سے ڈسپنسری چلا رہے ہیں اور علاقے میں اپنی اچھی شناخت رکھتے ہیں۔

مغویہ ڈاکٹر کی بیوی کا کہنا ہے کہ منگل کے روز کار میں سوار چند لوگ گھر کے ذیلی حصے میں واقع ڈسپنسری میں آئے جن میں سے ایک شخص نے پولیس کی وردی پہنی ہوئی تھی۔

امروہہ میں فرضی ڈاکٹر کا گھر سے اغوا

پولیس کی وردی پہنے شخص نے ڈاکٹر پنکج جو اس وقت مریضوں کو دیکھ رہے تھے، ان سے کہا کہ کار میں بیٹھے بڑے صاحب انھیں بلا رہے ہیں لیکن جب ڈاکٹر وشواس کار کے پاس پہنچے تب فوری طور پر بد معاشوں نے انھیں کھینچ کر کار میں بٹھا لیا اور فوری گاڑی کی رفتار تیز کرکے فرار ہوگئے۔

مغویہ ڈاکٹر کی بیوی نے مکان کی چھت سے یہ سارا منظر دیکھتے ہوئے شور مچایا اور نیچے کی طرف بھاگی لیکن اس وقت تک کار سوار ڈاکٹر کو لے جاچکے تھے۔

ڈاکٹر پی کے وشواس کی بیٹی نکیتا بسواس نے بتایا کہ وہ بھی شور سن کر باہر آگئی اور شرپسندوں کی کار کی تصویر کھینچ لی، ڈاکٹر کے اہلخانہ نے اس پورے معاملے سے پولیس کو آگاہ کردیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details