اردو

urdu

ETV Bharat / state

جعلی چالان ویب سائٹ چلانے والا گرفتار - جعلساز گرفتار

ملزم سرکاری آفیشل سائٹ کی نقل کر کے جعلی ویب سائٹ پر انشورنس ہولڈرز سے رقم حاصل کررہا تھا۔

جعلی چالان ویب سائٹ چلانے والا گرفتار
جعلی چالان ویب سائٹ چلانے والا گرفتار

By

Published : Jun 22, 2020, 5:08 PM IST

اترپردیش کے گوتم بدھ نگر کرائم سیل نے جعلی چالان ویب سائٹ بنا کر چالان کے نام پر دھوکہ دینے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

سائبر کرائم سیل گوتم بدھ نگر نے رجت کچل ولد رام کمار گپتا، ساکن بی 83 ایس 40 تھانہ 39 نوئیڈا گوتم بدھ نگر کو گرفتار کیا، جس نے جعلی چالان ویب سائٹ بنا کر چالان کے نام پر جعلسازی کی۔

مذکورہ شخص کے خلاف پولیس نالج پارک میں دفعہ 420 اور 66 آئی ٹی ایکٹ کے تحت خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم کے ذریعےایک جعلی ڈومین echallanparivahan.in بنایا گیا تھا اور جعلی ویب سائٹ پر سرکاری آفیشل سائٹ echallanparivahan.in کی نقل کر کے گاڑی انشورنس ہولڈروں کے ڈیٹا کا استعمال کرکے اپ لوڈ کیا گیا اور آن لائن بلک ایس ایم ایس کے ذریعے چالان کے جعلی ایس ایم ایس بھیجے گئے جس میں جعلی ویب سائٹ کا ایک لنک تھا، جس پر لوگوں نے اپنا چالان سمجھ کر رقم جمع کروائی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details