بتایا جا رہا ہے کہ یہ جعلساز خود کو فوج کا افسر بتا کر لڑکیوں کو اپنے جال میں پھنساتا تھا۔
ملزم فوج کی وردی پہن کر گھوم رہا تھا، گرفتار جعلی افسر کے پاس سے متعدد فرضی دستاویز اور پیرا کمانڈو کے بیچ بھی ملے ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ وہ خود کو فوج کا افسر بتا کر لڑکیوں کو پھنسانے کا کام کرتا تھا۔
جانکاری کے مطابق ملزم کا نام سوربھ سنگھ ہے جو اترپردیش کے گوتم بدھ نگر کے سیکٹر چار کا رہنے والا ہے، سوربھ سنگھ بدھ کو چار باغ ریلوے اسٹیشن پر ایم سی او دفتر کے سینا کے افسر کی وردی پہن کر گھوم رہا تھا، اس نے پیرا کمانڈو کے بیچ کے ساتھ سینے پر کئی میڈل، لا ٹوپی، کاندھے پر لیفیٹننٹ رینک کے افسر کا اسٹار لگائے ہوئے تھا۔ اسی دوران سوربھ کا سامنا آرمی انٹیلیجنس یونٹ کی ٹیم سے ہوا۔
پوچھ گچھ میں سوربھ نے خود کو انڈین آرمی کا افسر بتایا لیکن این ڈی اے بیچ، یونٹ نمبر اور اپنے کمانڈنگ افسر اور یونٹ لوکیشن جیسی جانکاری دینے میں ناکام رہا، جس کے بعد شک کی بنیاد پر آرمی انٹیلیجنس یونٹ کی ٹیم نے ملٹری پولیس کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا۔ اس کے بعد سوربھ کے موبائل فون اور اس کے بیگ کی تلاشی لی گئی۔
جانچ کے دوران سوربھ ٹھاکر کے نام پر بنی فیس بک آئی ڈی ملی، جس میں اس نے کئی میٹری مونیل ویب سائٹس پر خود کو آرمی افسر بتاتے ہوئے بائیو ڈاٹا بھی اپلوڈ کر رکھا تھا، جبکہ وہ پہلے سے ہی شادی شدہ ہے۔
ملزم سوربھ سنگھ نے پیراشوٹ رجمنٹ کی ڈیلٹا ٹیم میں شامل کرنے کا ایک جعلی آرڈر لیٹر بھی بنایا تھا، لیکن ریلوے اسٹیشن پر اس کا سامنا اصلی ملٹری پولیس سے ہوگیا اور اس کی سچائی سامنے آگئی۔