پولیس کے مطابق گرفتار شدہ خاتون کی شناخت انیتا کے نام سے ہوئی ہے جسے دیر رات گرفتار کیا گیا تھا اور آج اسے عدالت میں پیش کیا گیا۔ انیتا کستوربا گاندھی ریزیڈنشل اسکول میں اساتذہ کی حیثیت سے کام کرتی تھی۔
ای ٹی وی بھارت نے انیتا سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ ' میری ایک سال قبل پشپندر سے ملاقات ہوئی تھی۔ اس دوران میں نوکری کی تلاش کررہی تھی۔ اس نے انامیکا شکلا کے نام پر جعلی دستاویزات فراہم کرنے میں میری مدد کی۔ تب سے میں امبیدکر نگر کے کستوربا گاندھی ریزیڈنشل اسکول میں کام کررہی ہوں۔'