اردو

urdu

ETV Bharat / state

'عصمت دری کا جھوٹا الزام عائد' - uttar pradesh news

سہارنپور میں واقع نور بستی کی ایک خاتون محلے کے کچھ لوگوں پر عصمت دری کا الزام لگارہی ہے۔ مذکورہ خاتون ایس ایس پی آفس کے باہر کئی مرتبہ اپنے بچوں کے ساتھ ہنگامہ آرائی بھی کی۔

'عصمت دری کا جھوٹا الزام عائد'
'عصمت دری کا جھوٹا الزام عائد'

By

Published : Sep 1, 2020, 5:39 PM IST

اس سلسلے میں آج نور بستی کے لوگوں نے ایس ایس پی دفتر پہنچ کر صحیح تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

'عصمت دری کا جھوٹا الزام عائد'

محلے کے باشندوں کا الزام ہے کہ خاتون انہیں بلیک میل کرکے لاکھوں روپے کا مطالبہ کررہی ہے، خاتون کے اوپر اس سے پہلے بھی کئی مقدمات دائر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی مہینوں سے ایک خاتون ایس ایس پی دفتر کے چکر کاٹ رہی ہے، جس میں خاتون کچھ افراد پر عصمت دری کا الزام عائد کررہی ہے، یہ خاتون کئی مرتبہ ایس ایس پی کے دفتر پہنچ کر ہنگامہ آرائی بھی کرچکی ہے، جانچ کے احکامات بھی دیئے جاچکے ہیں اور پولیس جانچ بھی کررہی ہے۔

اسی سلسلے میں آج محلے کے باشندوں نے ایس ایس پی دفتر پہنچ کر خاتون کے ذریعہ عصمت دری کے الزام کو بے بنیاد بتایا اور منصفانہ طور پر تحقیق کرنے کا مطالبہ کیا۔

محلے کے باشندوں کا کہنا ہے کہ خاتون جھوٹا عصمت دری کا الزام لگاکر بلیک میل کررہی ہے، ان کا کہنا ہے کہ خاتون نور بستی میں رہنے والے بہت سے افراد کو پریشان کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاتون کی جانب سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں۔

محلے کے باشندوں کا کہنا ہے کہ خاتون بلاوجہ پولیس پر دباؤ بناکر کچھ لوگوں کو گرفتار کرانا چاہتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے میں منصفانہ طریقے پر تحقیق کی جائے اور خاتون کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details