فیضانِ نیازیہ ویلفیئر سوسائٹی کے قومی صدر کمال میاں نیازی اپنے تمام عقیدت منت اور کارکنان کے ساتھ ضلع کلیکٹریٹ پہنچے اور افسران سے ملاقات کرکے مطالبہ کیا ہے کہ تعزیہ داری کی اجازت دی جانی چاہیئے۔
اُنہوں شہر کے تمام امام باڑوں پر سینی ٹائزیشن کرانے، ماسک کا استعمال کرنے اور معاشرتی فاصلہ قائم کرانے کا بھی دعویٰ کیا۔
کمال میاں نیازی نے اپنے چار نکاتی میمورنڈم میں واضح کہا کہ روایتی تخت اور تعزیہ داری کی اجازت سوشل ڈسٹینسنگھ اور ماسک کے لازمیت کے ساتھ دی جائے۔ اسکے علاوہ اُنہوں گھروں میں مجلس کی اجازت کے بعد تمام احتیاطی تدابیر و قوانین پر سختی سے عمل کرانے کا بھی دعویٰ کیا۔