رکن پارلیمان اعظم خاں اپنے سیاسی حریفوں کی جانب سے مختلف الزامات کے تحت دائر متعدد مقدمات کی وجہ سے اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزشتہ 6 مہینوں سے سیتاپور جیل میں قید ہیں۔
رامپور میں اعظم خاں سے سیاسی بغض و عداوت رکھنے والے ان کے مخالف فیصل خان لالا نے گزشتہ دنوں سیتاپور جیل انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے شکایت درج کرائی تھی کہ وہ رکن پارلیمان اعظم خاں کو وی آئی پی ٹریٹمنٹ فراہم کر رہے ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے ایک سخت الزام عائد کرتے ہوئے سیتاپور ضلع انتظامیہ اور جیل انتظامیہ کو بھی سوالوں کے کٹہرے میں یہ کہہ کر کھڑا کر دیا تھا کہ اعظم خاں کو جیل میں غنڈے اور بدمعاشوں سے ملاقاتیں کرائی جا رہی ہیں۔
اس معاملے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل جیل نے معاملے کی جانچ آئی جی جیل سنجیو تریپاٹھی کو سونپی تھی، جس پر آئی جی جیل نے فیصل لالا کو آج بیان درج کرانے کے لئے لکھنؤ ہیڈکوارٹر بلایا تھا۔