ریاست اتر پردیش کے مرادآباد ضلع مجسٹریٹ دفتر کے باہر جینس پیپر مِل کے ملازموں نے احتجاج کر ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔
مرادآباد: فیکٹری ملازموں کا احتجاج میمورنڈم کے ذریعہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مرادآباد کے اغوان پور علاقے میں موجود جینس پیپر مِل کے مالک نے ان کے ساتھ جعل سازی کرکے تقریباً 326 ملازموں کو یہ کہہ کر نکال دیا تھا کہ پیپر مل بند ہورہی ہے۔
اس وقت پیپر مل کا نام ڈی آر ایس ایم تھا اور پھر فیکٹری مالک نے جینس پیپر مل کے نام سے فیکٹری شروع کرکے نئے ملازموں کی بھرتی کرلی پرانے ملازموں کا مطالبہ ہے کہ انہیں فیکٹری میں ملازمت دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: اورنگ آباد: بی جے پی کی قیادت میں کسان مورچہ کا احتجاج
احتجاج کررہے سدھیر چندرا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ '20 جولائی سنہ2001 کو فیکٹری مالک نے تقریباً 326 ملازموں کو باہر کردیا تھا تب سے لےکر آج تک سبھی ملازم وقت وقت پر اپنی ملازمت پینشن اور فنڈ کا مطالبہ کرتے رہتے ہیں اور اب تقریباً ایک مہینے سے ہم اپنے مطالبہ کو لےکر فیکٹری کے سامنے مسلسل احتجاج کررہے ہیں لیکن آج تک کسی بھی اعلیٰ افسر نے کوئی سنوائی نہیں کی۔'