اردو

urdu

ETV Bharat / state

Facility To Get Riyals for Haj Pilgrims: لکھنؤ حج ہاؤس میں بھارتی روپیہ کے بدلے ریال حاصل کرنے کی سہولت

ریاستی حج کمیٹی کے سکریٹری ایس پی تیواری نے بتایا کہ عازمین حج کو بھارتی روپے کے بدلے میں ریال حاصل کرنے کی سہولت ہے۔ حج ہاؤس میں ایس بی آئی بینک نے ایک کاؤنٹر کھولا ہے جہاں وہ عازمین حج سے درخواست لیتے ہیں اور حج ہاؤس سے متصل فوجی اسکول میں ایس بی آئی کی برانچ ہے، وہاں پر بذریعہ بس سے لے جا کر ریال فراہم کیا جاتا ہے۔

لکھنوحج ہاوس میں بھارتی روپیہ کے بدلے ریال حاصل کرنے کی سہولت
لکھنوحج ہاوس میں بھارتی روپیہ کے بدلے ریال حاصل کرنے کی سہولت

By

Published : May 27, 2023, 12:41 PM IST

لکھنوحج ہاوس میں بھارتی روپیہ کے بدلے ریال حاصل کرنے کی سہولت

لکھنؤ:اترپردیش کے لکھنؤ میں واقع مولانا علی میاں میموریل حج ہاؤس پر عازمین حج کے آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسے میں کچھ عازمین حج کو بھارتی روپے کے بدلے ریال کی تبدیلی اور دو ہزار نوٹ کے بدلے ریال حاصل کرنے کے تعلق سے گمراہ کن خبروں کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس مسئلے پر ریاستی حج کمیٹی کے سکریٹری ایس پی تیواری نے بتایا کہ عازمین حج کو بھارتی روپے کے بدلے میں ریال حاصل کرنے کی سہولت ہے۔ حج ہاؤس میں اس بی آئی بینک نے ایک کاؤنٹر کھولا ہے جہاں پر وہ عازمین حج سے درخواست لیتے ہیں اور حج ہاؤس سے متصل فوجی اسکول میں ایس بی آئی کی برانچ ہے، وہاں پر بذریعہ بس سے لے جا کر ریال دلوایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: Congress Questions BJP کانگریس نے مودی حکومت کے نو سال مکمل ہونے پر نو سوال پوچھے

مزید پڑھیں: Akhilesh Slams BJP بی جے پی نے دیا کسانوں کو دھوکہ:اکھلیش

انہوں نے واضح لفظوں میں یہ بھی بتایا کہ دو ہزار کے نوٹ کے بدلے عازمین حج کو ریال دینے کی بھی سہولت موجود ہیں۔ حج ہاؤس میں دو ہزار کا نوٹ لے کر ریال دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی جو خبریں چل رہی ہیں یا سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، اس پر توجہ نہ دیں بلکہ ریاستی حج کیمٹی کے افسران سے رابطہ کرکے صحیح جانکاری حاصل کریں۔ واضح رہے کہ آر بی آئی کی جانب سے 2000 روپے کی نوٹوں کو بنک کی جانب سے جاری کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے لیکن ستمبر 30 تک ان نوٹوں کا چلن مارکٹ میں رہے گا اور آپ 2000 روپے کے نوٹ تبدیل کروا سکتے ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details