اردو

urdu

By

Published : Mar 17, 2022, 2:23 PM IST

ETV Bharat / state

Extension of Friday Prayer Hours in view of Holi: بارہ بنکی میں ہولی کے پیش نظر جمعہ کی نماز کے اوقات میں توسیع

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خاص گفتگو کرتے ہوئے عمیر قدوائی نے کہا کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے جب ہولی کا تہوار جمعہ کے روز پڑا ہے۔ اس سے قبل بھی متعدد دفعہ جمعہ کو ہولی پڑی ہے۔ ساتھ ہی یہاں تمام مذاہب کے لوگ مل جل کر تہوار مناتے آئے ہیں۔ Extension of Friday Prayer Hours in view of Holi Festival in Barabanki

بارہ بنکی میں ہولی کے پیش نظر جمعہ کی نماز کے اوقات میں توسیع
بارہ بنکی میں ہولی کے پیش نظر جمعہ کی نماز کے اوقات میں توسیع

جمعہ کو ہولی کے پیش نظر ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع کی جامعہ مسجد سمیت متعدد مساجد میں جمعہ کی نماز کے اوقات میں توسیع کر دی گئی ہے۔Extension of Friday Prayer Hours in view of Holi Festival in Barabankii

بارہ بنکی میں ہولی کے پیش نظر جمعہ کی نماز کے اوقات میں توسیع

عیدگاہ کمیٹی کے چیئرمین اور جامعہ مسجد کے متولی عمیر قدوائی نے تمام مساجد کے منتظمین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کی نماز کے اوقات میں توسیع کر دی، تاکہ کسی کو بھی کوئی پریشانی نہ ہو۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خاص گفتگو کرتے ہوئے عمیر قدوائی نے کہا کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے جب ہولی کا تہوار جمعہ کے روز پڑا ہے۔ اس سے قبل بھی متعدد دفعہ جمعہ کو ہولی پڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اودھ کی سرزمین ہے، یہاں تمام مذاہب کے لوگ مل جل کر تہوار مناتے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا اس دفعہ بھی ایسا ہی ہوگا، لیکن احتیاطاً جامعہ مسجد میں جمعہ کی نماز 1 بجے سے بڑھا کر دو بجے کر دی گئی ہے۔

ساتھ شہر کی تمام مساجد سے بھی رابطہ کر کے ایسا کرنے کو کہا گیا ہے، کیونکہ دو بجے تک رنگ کھیلنا بند ہو جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ علماء کرام کی جانب سے یہ بھی اپیل کی گئی ہے کہ زیادہ تر لوگ اپنے گھر کے قریب کی مسجد میں نماز عدا کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details