نوئیڈا :اترپردیشن کے ترقی یافتہ ضلع نوئیڈا مییں پیٹنگز کی نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں بھارت کی مختلف ریاستوں کے مصوروں کے پیٹنگز کو اس کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔Expressing Emotions On Canvas Is ART Exhibition Of Paintings In Noida
تقریباً 30 سالوں سے میک یعنی میک آرٹ گیلری نے ملک کو بہت سے ایسے مصور دیے جن میں بے پناہ ٹیلنٹ تھا لیکن انہیں کوئی پلیٹ فارم نہیں مل رہا تھا۔ اس کو بروئے کار لاتے ہوئے پینٹنگز کی ایک بڑی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں ہندوستان بھر سے 45 فنکاروں کو منتخب کیا گیا۔ ان کی پینٹنگز کی نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں پینٹ، آئل اور پنسل اسکیچ شامل تھے۔
جذبات کے اظہار کو کینوس پر اتارنا ہی فن ہے گیلری کے چیئرمین اتل ماروا نے کہا کہ نئے فنکاروں میں بے پناہ ٹیلینٹ اور صلاحیت ہے، جو رنگوں سے کھیلنا جانتے ہیں، ہر پینٹنگ میں رنگ اور بلیک اینڈ وائٹ کا بہت خوبصورتی سے استعمال کیا گیا ہے اور آرٹ کا مطلب جذبات کا اظہار ہے۔ اس موقع پر بھارت میں روانڈا کے ہائی کمشنر راکوز پروسٹیرا نے کہا کہ مجھے روشنی اور رنگوں کی حیرت انگیز ہم آہنگی دیکھنے کو ملی، مجھے یہاں آ کر خوشی ہوئی جسے میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔ للت بھسین نے کہا کہ میں ہر اس شخص کی عزت کرتا ہوں جو اپنا کام محنت اور دل سے کرتا ہے، مجھے یہاں آکر نئے لوگوں کا کام دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔
جذبات کے اظہار کو کینوس پر اتارنا ہی فن ہے مزید پڑھیں:National Conference دہلی میں بھارت کی موجودہ صورتحال پر قومی کانفرنس کا انعقاد
اس موقع پر پروفیسر سندیپ ماروا نے کہا کہ یہ کورونا کے بعد پہلی بڑی آرٹ نمائش ہے، جو اس وقت بہترین ہوتی ہے جب آپ کے جذبات اور روحانیت ایک ہو جائیں اور جب ان احساسات کو کینوس پر اتارا جائے۔ ، یہ فن ہے۔ ارپیتا، انوپما بھاردواج، جیوتی کالرا، روچیکا اگروال، مونیکا سیٹھ، انجو ہانڈا، ممتا گروور، سعیدہ انصاری، یوگا گرو ستیندر نارائن کو اس موقع پر سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔Expressing emotions on canvas is art
Exhibition of paintings