اردو

urdu

ETV Bharat / state

Explosion in Soap Factory میرٹھ میں صابن فیکٹری میں دھماکہ، چار افراد کی حالت تشویشناک، دیگر کئی زخمی - میرٹھ کی اہم نیوز

اتر پردیش میں میرٹھ کے لوہیا نگر علاقے میں منگل کی صبح ایک صابن فیکٹری میں زبردست دھماکہ ہوا، جس میں چار مزدوروں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی جبکہ کئی دیگر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ Explosion in soap factory in Meerut

Etv BharatExplosion in Soap Factory
میرٹھ میں صابن فیکٹری میں دھماکہ، چار افراد کی حالت تشویشناک، دیگر کئی زخمی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 17, 2023, 1:38 PM IST

میرٹھ میں صابن فیکٹری میں دھماکہ، چار افراد کی حالت تشویشناک، دیگر کئی زخمی

میرٹھ: میرٹھ کے لوہیانگر تھانا علاقے میں آج صبح ایک صابن فیکٹری میں بلاسٹ ہونے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ دھماکے کی آواز اس قدر تیز تھی کہ آس پاس کے مکانوں میں درار اور شیشے چٹک گئے۔ اس حادثے میں قریب ایک درجن سے زیادہ لوگوں کے زخمی ہونے کے ساتھ، قریب چار لوگوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس اور انتظامیہ کے افسران نے موقع پر پہنچ ریسکیو آپریشن چلاکر ملبے تلے دبے لوگوں کی تلاش جاری کرا دی ہے، تاکہ جانی نقصان کو بچایا جا سکے۔

میرٹھ میں آج صبح اس وقت افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا، جب ایک صابن فیکٹری میں بلاسٹ ہو گیا۔ جس میں قریب ایک درجن افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے جبکہ اس میں قریب چار لوگوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ در اصل یہ معاملہ ہے میرٹھ کے لوہیانگر تھانا علاقے کے ستیکام اسکول کے پاس کا، جہاں آج صبح قریب سات بجے صابن بنانے کی فیکٹری میں تیز دھماکے کے ساتھ بلاسٹ ہو گیا، جس سے قریب آس پاس کے درجنوں مکانات میں نقصان پہنچا ہے۔

دھماکے کی آواز کے ساتھ علاقے کے سینکڑوں لوگوں کی ہجوم جمع ہو گئی۔ دھماکے کی اطلاع کے بعد پولیس اور انتظامیہ کے افسران نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن چلایا اور ملبے میں دبے لوگوں کی جان بچانے کی کوشش کی۔ جس میں قریب آدھا درجن لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور چار افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مقامی لوگوں کے مطابق اس حادثے میں کئی راہگیر کے بھی زخمی ہونے کی خبر ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں صابن بنانے کے نام پر آتش بازی کا سامان بھی ملا ہے، لیکن اس ذمہ داران معاملے سے صاف انکار کر رہے ہیں۔ فی الحال علاقے کی ناقہ بندی کر راحت اور بچاؤ کے کام جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details