اردو

urdu

پٹاخہ میں دھماکہ، ایک ہلاک

By

Published : Oct 16, 2019, 10:06 AM IST

Updated : Oct 16, 2019, 10:19 AM IST

پٹاخہ ساز کے گھر میں دھماکہ ہونے کی وجہ سے ایک شخص ہلاک اور چار افراد زخمی ہو گئے۔

پٹاخہ میں دھماکہ، ایک ہلاک


اطلاع کے مطابق ریاست اترپردیش کےضلع قنوج میں دیوالی کے پیش نظر ایک پٹا خہ ساز کے گھر میں دھماکہ ہوگیا، جس میں ایک شخص ہلاک اور جار افراد زخمی ہو گئے ۔ ہلاک ہونے والے شخص کی پہچان 20 سالہ لڑکی خوشبو کے طور پر ہوئی ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق یہ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ پٹاخہ ساز بسم اللہ کا گھر ملبے میں تبدیل ہو گیا، علاقے کے لوگ دھماکے کی آواز سن کر باہر نکل آئے اور راحت وبچاؤ میں لگ گئے۔

پٹاخہ میں دھماکہ، ایک ہلاک۔ویڈیو

اطلاع ملنے کے بعد ضلع مجسٹریٹ رویندر کمار مع فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور تفتیش شروع کردی۔ اس دوران ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ یہ دھماکہ کھانا بناتے وقت گیس سلینڈر پھٹنے سے ہوا ہے۔
جبکہ موقع پر موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ دھماکہ پٹاخہ پھٹنے کی وجہ سے ہوا ہے۔

پٹاخہ میں دھماکہ، ایک ہلاک

ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ اس حادثہ میں ایک لڑکی ہلاک ہوگئی ہے ،جبکہ چار افراد زخمی ہیں جنہیں مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جن میں کچھ کی حالت نازک ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔

Last Updated : Oct 16, 2019, 10:19 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details