مظفّر نگر کیمیکل فیکٹری میں دھماکے سے 2 افراد کی موت مظفّر نگر:ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے نئی منڈی کوتوالی علاقے میں بھوپا روڈ پر واقع بجرنگ ایلم پرائیویٹ لمیٹڈ کیمیکل فیکٹری میں ہوئے دھماکے میں دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ ایک شخص شدید طور پر زخمی ہوگیا۔دھماکے کی وجہ سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
ذرائع کے مطابق مظفر نگر کے نئی منڈی کوتوالی علاقے میں بھوپا روڈ پر واقع بجرنگ ایلم پرائیویٹ لمیٹڈ کیمیکل فیکٹری کا ہے جہاں جمعرات کی دوپہر فیکٹری کے کارکن اپنے کام میں مصروف تھے۔اسی وقت اچانک فیکٹری میں ایک بوائلر پھٹ گیا۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ فیکٹری میں نصب بوائلر فکا شیڈ توڑتے ہوئے 200 میٹر کے فاصلے پر کھیت میں جاگرا۔ بوائلر میں اچانک دھماکہ ہونے سے فیکٹری میں کام کرنے والے 40 سالہ علی نواز، رام بھوراں اور جے پال شدید زخمی ہوگئے-
پولیس نے گاؤں والوں کی مدد سے تینوں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچایا جہاں علی نواز اور رام بھوراں دوران علاج دم توڑ گئے، جبکہ دھماکے میں زخمی ہونے والے جے پال کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ واقعہ کے بعد مقامی باشندوں نے فیکٹری مالک کے خلاف ہنگامہ برپا کر دیا۔ موقع پر موجود ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے مقامی باشندوں کو سمجھا کر احتجاج ختم کرایا۔
یہ بھی پڑھیں:Noida Flood ہنڈن ندی میں پانی کے سطح میں اضافہ، نوئیڈا میں کھڑی چار سو گاڑیاں زیرِ آب
ایس پی سٹی ستیہ نارائن پرجاپت نے بتایا کہ آج نئی منڈی تھانہ علاقے کے بھوپا روڈ پر واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں دھماکے کی اطلاع ملی، جس میں تین افراد شدید زخمی ہوئے، جنہیں علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا، فیکٹری کے دو مزدور علی نواز اور رام بھوران کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ فیکٹری کے مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کر باقی واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔