اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: پالتھین چھونےسےدھماکہ، دو بچے شدید زخمی - بارہ بنکی نیوز

پولیس سپریڈنٹ یمونا پرساد نے بتایا کہ رامنگر بلاک کے سامنے ریلوے لائن اور شاہ راہ کے درمیان کافی جھاڑیاں ہے۔ یہاں بکریاں چرا رہے نرمل بہیلیا (12) اور پارس بہیلیا (11) کی نگاہ جھاڑی میں پڑی پالتھین پر پڑی۔ انہوں نے جیسے ہی اسے چھوا اس میں بلند آواز کے ساتھ دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں دونوں بچے شدید زخمی ہوئے ہیں۔

پالتھین چھونےسےدھماکہ، دو بچے شدید زخمی
پالتھین چھونےسےدھماکہ، دو بچے شدید زخمی

By

Published : Aug 11, 2021, 7:10 PM IST

اترپردیش کے بارہ بنکی ضلع کے رامنگر تھانہ حلقے میں بدھ کو جھاڑی میں پڑی ایک پالتھین کو بچوں کے چھونے سے دھماکہ ہوا۔ دھماکے سے دونوں بچے شدید زخمی ہوئے ہیں۔ موقع پر پولیس کے اعلیٰ افسران پہنچ کر تفتیش کر رہے ہیں۔ دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے فورینسک ٹیم کو بھی بلایا گیا ہے۔

اس موقع پر پولیس سپریڈنٹ یمونا پرساد نے بتایا کہ رامنگر بلاک کے سامنے ریلوے لائن اور شاہ راہ کے درمیان کافی جھاڑیاں ہے۔ یہاں بکریاں چرا رہے نرمل بہیلیا (12) اور پارس بہیلیا (11) کی نگاہ جھاڑی میں پڑی پالتھین پر پڑی۔ انہوں نے جیسے ہی اسے چھوا اس میں بلند آواز کے ساتھ دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں دونوں بچے شدید زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:'خواتین کے استحصال معاملات میں کمی'

دونوں کا علاج سی ایچ سی میں کرانے کے بعد انہیں ضلع ہسپتال ریفر کیا گیا۔ پولیس سپریٹینڈنٹ یمونا پرساد نے مزید بتایا کہ دھماکے کے وجوہات جاننے کےلیےتمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔ اس کے علاوہ فورینسک ٹیم کو بھی بلایا گیا ہے۔ تحقیقات کے بعد ہی دھماکے کی اصل وجہ واضح ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details