ریاست اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے کہا کہ ٹرین سے گھر واپس جانے والے غریب، بے بس مزدوروں سے پیسہ لیا جانا بے حد شرمناک ہے۔ اب تو اترپردیش میں آروگیہ سیتو ایپ سے بھی 100 روپے وصولنے کی خبر ہے۔
مسٹر یادو نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’ٹرین سے واپس گھر لے جائے جا رہے غریب، بے بس مزدوروں سے بی جے پی حکومت کے پیسہ لیے جانے کی خبر بے حد شرمناک ہے، آج صاف ہوگیا کہ صنعت کاروں کا اربوں قرض معاف کرنے والی بی جے پی حکومت امیروں کے ساتھ ہے اور غریبوں کے خلاف۔ پریشانی کے وقت استحصال کرنا سود خوروں کا کام ہوتا ہے، حکومت کا نہیں‘۔