اردو

urdu

Farmer Slaps BJP Unnao MLA:اناؤ میں رکن اسمبلی کو تھپڑ مارنے پر وضاحت

By

Published : Jan 8, 2022, 7:56 AM IST

اناؤ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی پنکج گپتا کو ایک کسان کے ذریعہ سرعام تھپڑ مارنے کا Farmer Leader Slaps BJP MLA on Stage ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔ اس وائرل ویڈیو پر جہاں ایک طرف عوام مختلف رد عمل کا اظہار کر رہے ہیں تو وہیں دوسری جانب سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے بھی تبصرے کئے جارہے ہیں۔

تھپڑ مارنے پر وضاحت
تھپڑ مارنے پر وضاحت

اترپردیش کے شہر کانپور سے متصل ضلع اناو میں چند روز قبل رکن اسمبلی پنکج گپتا ایک میٹنگ کر رہے تھے۔ اسی درمیان ایک کسان نے انہیں سرعام تھپڑ Farmer Leader Slaps BJP MLA Pankaj Gupta During a Public Meetingماردیا جس کے بعد سوشل میڈیا میں یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہونے لگا ۔

تھپڑ مارنے پر وضاحت

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد جہاں ایک طرف لوگ طرح طرح کے رد عمل کا اظہار کر رہے ہیں تو وہیں سیاسی رہنما بھی اپنے سیاسی مفاد کے لحاظ سے تبصرے کررہے ہیں ۔سیاسی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ تھپڑ کھانے والے رکن اسمبلی اپنے سیاسی قد کو مضبوط کرنے کے لئے کسان سے سمجھوتہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:Slaps Inspector in Lucknow: بیچ سڑک پر انسپکٹر کو تھپڑ، ویڈیو وائرل

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد تھپڑ مارنے والے کسان نے رکن اسمبلی کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس معاملے پر وضاحت پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی کو انہوں نے تھپڑ نہیں مارا، بلکہ محبت سے ان کے گال کو چھوا تھا۔ حالانکہ اس وائرل ویڈیو میں تھپڑ کھانے کے بعد رکن اسمبلی کافی غصے میں نظر آ رہے ہیں ۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details