اردو

urdu

By

Published : Nov 13, 2020, 8:53 AM IST

ETV Bharat / state

جھانسی: تنخواہ کے پیش نظر میڈیکل کالج کی وضاحت

جھانسی میڈیکل کالج نے آؤٹ سورسز ملازمین کی تنخواہ کی ادائیگی کے پیش نظر انتظامیہ کو وضاحت پیش کی ہے۔

تنخواہ کے پیش نظر میڈیکل کالج کی وضاحت
تنخواہ کے پیش نظر میڈیکل کالج کی وضاحت

ریاست اترپردیش کے شہر جھانسی میں میڈیکل کالج انتظامیہ نے ضلع کے مہارانی لکشمی بائی میڈیکل کالج میں تین ماہ سے کام کرنے والے آؤٹ سورس ملازمین کی تنخواہ کی ادائیگی کے معاملے میں وضاحت پیش کی ہے۔

کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر ان ملازمین کو تین ماہ کے لیے رکھا گیا تھا تاہم سیکریٹری میڈیکل ایجوکیشن کو ایک خط بھی لکھا گیا ہے تاکہ وہ جلد ازا جلد ان تنخواہوں کی ادائیگی کریں۔

میڈیکل کالج کے ڈپٹی پرنسپل ڈاکٹر این ایس سینگر نے بتایا کہ 'تیسری اور چوتھی کلاس کے زمرے میں ان ملازمین کووڈ کے پیش نظر تین ماہ کے لیے رکھا گیا تھا'۔

تنخواہ کے پیش نظر میڈیکل کالج کی وضاحت

انہوں نے کہا کہ 'ان کی تنخواہوں سے متعلق کچھ مسئلہ تھا، اس لیے ٹھیکیدار کو بلایا کو اس سے معلوم کیا گیا تو پتہ چلا کہ اب انہیں ایک ماہ کی تنخواہ دی گئی ہے'۔

ڈاکٹر سینگر نے بتایا کہ 'باقی ادائیگی کے لیے این ایچ ایم سے رقم آنا باقی ہے، جبکہ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کی منظوری مل گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرنسپل نے اس سلسلے میں ڈی ایم اور ڈیپارٹمنٹ سیکرٹری سے بات کی ہے، تاہم اس سلسلے میں پرنسپل کا ایک خط اور ڈی ایم کے توسط سے ایک خط بھیجا گیا ہے اس لیے اب امید ہے کہ یہ مسئلہ جلد ہی حل ہوجائے گا اور دیوالی سے پہلے ان کی تنخواہیں مل جائیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details