اردو

urdu

ETV Bharat / state

چین - بھارت کے مابین سرحدی تنازع، ماہرین کی آرا - LAC

اس سلسلے میں اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے ماہرین اور عوام کا کہنا ہے کہ چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازع سے کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، چین کی یہ ہمیشہ سے پالیسی رہی ہے کہ وہ اپنے پڑوسی ممالک کی سرحدی زمین پر قبضہ کرلے تاکہ وہ اسے دوسرے معاملوں میں الجھا سکے۔

چین اور بھارت
چین اور بھارت

By

Published : Sep 10, 2020, 12:34 PM IST

لداخ میں لائن آف ایکچوول کنٹرول پر جاری سرحدی کشیدگی میں دونوں ممالک کے مابین زبردست تنازع دیکھنے کو مل رہا ہے، چین مسلسل اپنی ناپاک حرکتوں سے بھارت کے سرحدی علاقوں کو قبضہ کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہے تاہم بھارتی افواج بھی چین کی اس حرکت کا معقول جواب دے رہی ہیں۔

چین اور بھارت

بھارتی حکومت ہر مُمکن کوشش کر رہی ہے کہ اس تنازع کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جا سکے لیکن چین کہتا کچھ اور ہے اور کرتا کچھ اور ہے۔ کشیدگی اتنی بڑھ گئی کے فائرنگ تک کی نوبت آگئی، چین مسلسل اشتعال انگیزی کر رہا ہے، بھارتی افواج اسکا موثر جواب دے رہی ہے۔

اس سلسلے میں اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے ماہرین اور عوام کا کہنا ہے کہ چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازع سے کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، چین کی یہ ہمیشہ سے پالیسی رہی ہے کہ وہ اپنے پڑوسی ممالک کی سرحدی زمین پر قبضہ کرلے تاکہ وہ اسے دوسرے معاملوں میں الجھا سکے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ چند روز سے چین اپنے فوجیوں کو لائن آف ایکچوول کنٹرول کی خلاف ورزی کر تے ہوئے بھارتی علاقوں کو قبضہ کر نے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، جس کا بھارتی افواج نے جم کر مقابلہ کیا اور اُنکے منصوبوں کو ناکام بنا دیا، چین بھارت کی طاقت کو کم سمجھنے کی جو غلطی کر رہا ہے وہ مغالطے میں ہے۔ بھارت اب وہ 1962 یا 1995 والا بھارت نہیں ہے بلکہ اب وہ دنیا میں ایک طاقتور ملک کے طور پر اپنی شناخت بنا چکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details